ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور میں پیش آیاحادثہ ۔سنگاپور میں ہوٹل چلانے والاشخص ہلاک

کنداپور میں پیش آیاحادثہ ۔سنگاپور میں ہوٹل چلانے والاشخص ہلاک

Fri, 08 Feb 2019 23:32:50    S.O. News Service

کنداپور8؍فروری (ایس او نیوز) کنداپور نیشنل ہائی وے 66کے سروس روڈ پر باشاہ ٹرانسپورٹ کے قریب پیش آنے والے حادثے میں کنداپور تعلقہ کے مارکوڈو گاؤں کے رہنے والے ویویکانندا ایس کے (42سال) کی موت واقع ہوگئی۔

ویویکانندا کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سنگاپور میں اپنے دوسرے بھائی کے ساتھ مل کرہوٹل کا کاروبار چلارہا تھا اور اپنی بچی کانام رکھنے کی رسم ادا کرنے کے لئے6فروری کو ہی وطن واپس لوٹا تھا۔بچی کا نام رکھنے کی رسم سنیچر کے دن یعنی9فروری کو انجام دی جانے والی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ اسی فنکشن کے لئے ضروری چیزیں خریدنے کے لئے وہ کنداپور ٹاؤن میں اپنی ایکٹیوا اسکوٹر پر آیا تھا۔ جب رات 8.15بجے کے قریب وہ واپس گھر جانے کے لئے نکلاتو یہ حادثہ پیش آیا اور ویویکانندا کو ایک ٹرک نے کچل ڈالا۔

کہتے ہیں کہ روڈ کی توسیعی کاکام جاری رہنے کی وجہ سے تمام گاڑیوں کو سروس روڈ پر موڑ دیاگیا تھا۔اس دوران تنگ سروس روڈ پرگاڑیوں کی بھیڑ لگ گئی اور ایک انسولیٹر ٹرک نے ویویکا نندا کی اسکوٹر کوپیچھے سے ٹکر ماردی جس سے وہ بے قابو ہوکر سڑک پر گرگیااور اس سے پہلے کہ وہ زمین سے اٹھ کھڑاہوتا ، اسی ٹرک کا پچھلا ٹائر اس کے سر پر سے گزر گیا۔ حالانکہ ویویکانندا نے سرپر ہیلمیٹ پہن رکھا تھا، مگر ٹرک ایسا وزنی تھا کہ ہیلمیٹ سمیت اس کا سر پاش پاش ہوگیا اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔کنداپورٹریفک پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ ٹرک سمیت ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے کیس درج کرلیا۔


Share: